نئے طلبہ آج تک فیس جمع کروا سکتے ہیں:نسرین اختر مرزا
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ریجنل ڈائریکٹر شیخوپورہ نسرین اختر مرزا نے کہا کہ نئے طلبہ لیٹ فیس چارجز کے ساتھ آج تک فیس جمع کروا سکتے ہیں جبکہ پہلے سے جاری طلبہ 15نومبر تک انرولمنٹ کرسکیں گے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2022ء کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے اے ڈی ای، بی ایڈ، بی ایس(او ڈی ایل)بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری)، بی بی اے، ڈپلومہ پروگرامز،ر پوسٹ گریجویٹ پروگراموں اور سرٹیفکیٹ کورسز کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی تھی نئے طلبہ لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 8نومبر تک داخلہ لے سکتے تھے۔