• news

ڈسٹرکٹ انچارج نوائے وقت اشفاق بھٹی کے والد کی وفات پر تعزیت


سید والا(نامہ نگار) پریس کلب سید والاکا تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر حاجی خالد حسین چوغطہ منعقد ہوا۔جس میں کلب کے سرپرست اعلیٰ الطاف ظہیر محسن ‘ رانا افتخار احمد پپواور دیگر عہدیداروں کے علاوہ ممبر صوبائی اسمبلی آغا علی حیدر خان،محمود الحق شاہین،رانا عمران شہزاد ، ماجد علی بھٹی، ارسلان مون، انتظار مٹھو بھٹی ، رانا اکرام، رانا زاہد اسامہ جوئیہ ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ انچارج نوائے وقت لاہور اشفاق احمد بھٹی، اشتیاق احمد بھٹی اور ڈاکٹر آفتاب احمد بھٹی کے والد ‘ حاجی مشتاق احمد بھٹی جسٹس(ر) فخرالنسا کھوکھر اور ندیم گورایہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن