• news

کمرشل صارفین آر ایل این جی کے معاہدوں پر دستخط کریں: ایس این جی پی ایل `


لاہور(کامرس رپورٹر ) ایس این جی پی ایل نے کمرشل صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ آر ایل این جی کے معاہدوں پر دستخط کریں۔ لاہور چیمبر میں ایک اجلاس کے موقع پر ایس این جی پی ایل کی ٹیم نے کہا کہ 6000 سے زائد کمرشل صارفین نے پہلے ہی آر ایل این جی کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے ہیں جبکہ مزید پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایل این جی کے معاہدوں پر دستخط نہ کرنے کی صورت کمرشل صارفین کو گیس میسر نہیں ہوگی کیونکہ اولین ترجیح گھریلو صارفین ہیں۔ ٹیم نے کہا کہ گیس استعمال کرنے والے جو کمرشل صارفین آر ایل این جی کے معاہدوں پر دستخط کر رہے ہیں، انہیں مارچ 2023 کے آخر تک گیس فراہم کی جائے گی۔ سردیوں کے موسم میں انہیں آر ایل این جی گیس فراہم کی جائے گی اور گیس کے بل ہفتہ وار جاری کیے جائیں گے۔ مزید برآں، گیس کی بالکل کھپت نہ کرنے والے والے صارفین کو ہفتہ وار بل ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بشرطیکہ انہوں نے اس حد تک ایس این جی پی ایل کو حلف نامہ پیش کیا ہو۔ایس این جی پی ایل آفیشلز کے گذشتہ کئی سالوں سے گیس کی دستیابی کم ہوتی جارہی ہے جس کے پیش نظر ٹھوس اقدامات اٹھانا ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن