• news

سی آئی آئی ای میں پاکستان کو زرعی مسائل کے حل کی تلاش


شنگھائی  (آئی این پی)  پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE)  میں پاکستان کو زرعی مسائل کے حل کی تلاش، ملک کی زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے جدید زرعی ٹیکنالوجی ناگزیر ہیں۔ امید ہے کہ سی آئی آئی ای  میں نئی ٹیکنالوجیز پاکستان کو موجودہ زرعی مسائل کو حل کرنے کیلئے مزید تحریک دے سکتی ہیں ۔ورٹیکل فارمنگ سے گھر کے اندر سبزیاں اگا ئی جا سکتی ہیں۔پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE) کے موقع پر پویلین 1.1 میں فصلوں کے بیجوں کے لیے ایک نیا ذیلی حصہ قائم کیا گیا۔ اس جگہ ہمیں بہت سی جدید ترین ٹیکنالوجیز مل سکتی ہیں جو پاکستان میں متعارف کرائی جا سکتی ہیں۔ خوراک  اور زراعت کے شاندار پویلین میں، ورٹیکل فارمنگ کی نمائش کافی دلکش ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات، درجہ حرارت میں اضافہ اور بارش کے بے ترتیب نمونوں نے کسانوں کی پریشانیوں کو بڑھا دیا ہے۔ ورٹیکل فارمنگ اس کا حل ہو سکتی ہے۔ 


روایتی کاشتکاری سے مختلف، ورٹیکل فارمنگ سے گھر کے اندر سبزیاں اگا ئی جا سکتی ہیں، جہاں پودے لگانے کی متعدد پرتیں عمودی طور پر رکھی جاتی ہیں۔ روشنی فراہم کرنے کے لیے مصنوعی روشنی کے ذرائع جیسے ایل ای ڈی کا استعمال کیا جاتا ہے، اور پانی واٹر سپرے یا خودکار ڈرپ اریگیشن سسٹم کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے، اس لیے یہ ماحولیاتی عوامل کے اثر و رسوخ کے بغیر اعلیٰ پیداوار حاصل کر سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن