پنجاب یونیورسٹی لاءکالج کے زیر اہتمام 3 روزہ کتاب میلہ
لاہور (سپیشل رپورٹر ) اسلامی جمعیت طلبہ نے پنجاب یونیورسٹی لاءکالج کے زیر اہتمام 3 روزہ کتاب میلہ کا اہتمام کیا ۔مختلف پبلیشرز کی جانب سے ڈسکانٹ ریٹ پر کتابوں کے سٹالز لگائے گئے۔ اس کےساتھ ساتھ پینٹنگ اور کھانے پینے کا سٹالز بھی لگائے گئے ۔ منعقدہ 3 روزہ کتاب میلہ کے آخری روز وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر اصغر زیدی نے خصوصی شرکت کی اور خوبصورت کتاب میلہ منعقد کرنے پر لاءکالج کی ٹیم کو سراہا۔ اس موقع پر وائس چانسلر کے ہمراہ ڈائریکٹر آف سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر رانا شفیق ،پرنسپل لاءکالج ڈاکٹر شازیہ قریشی، ڈین فیکلٹی آف لاءڈاکٹر امان اللہ ملک اور دیگر اساتذہ نے کتاب میلہ کا دورہ کیا۔