عشق رسول، نظر یہ پاکستان ایک ہی حقیقت کے دو نام ہیں: ضیاءالدین انصاری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) نومنتخب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کہا ہے کہ عشق رسول اور نظریہ پاکستان ایک ہی حقیقت کے دو نام ہیں۔علامہ اقبال حب نبوی اور عشق رسول کو ایمان کی بنیاد و اساس تصور کرتے تھے۔ علامہ اقبال کے کلام اور فلسفے کا مطالعہ کرنے سے ان کی شخصیت میں پنہاں عشق مصطفی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر آج ہمارے سامنے موجود ہے جو پوری امت مسلمہ بلخصوص نوجوان نسل کی رہنمائی کیلئے ہے۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے لیڈز لاءکالج کے طلبہ سے اقبال کے کی مناسبت سے منعقد تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔