• news

 گھڑی چور فتنہ اور فساد بہت تباہی کر چکا ہے :خرم دستگیر 


گوجرانوالہ(فرحان میر سے )وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان، اراکین قومی اسمبلی بیرسٹر عثمان ابراہیم، چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ اقتدار پر قابض ہوکر گھڑی چور فتنہ اور فساد بہت تباہی کر چکا ہے ،ہمارے سامنے عمران خان اور تحریک انصاف کی صورت میں ایک فسادی ٹولا آ کر کھڑا ہو گیا ہے۔ جب میاں نواز شریف نے وزیر اعظم ہاوس چھوڑا تو جانے سے پہلے میاں صاحب نے ذاتی خرچہ کرنے پر 65لاکھ کا چیک دیا۔جب یہ فتنہ خان نکلا گھڑی لے گیا،اور یہاں تک کہ پانی کی بوتل بھی لے گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام مقامی مارکی میں منعقدہونیوالے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی توفیق احمد بٹ، حاجی وقار احمد چیمہ، حاجی امان اللہ وڑائچ، سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ، سٹی جنرل سیکرٹری شاہد عثمان ابراہیم، سٹی صدر یوتھ ونگ محمد شعیب بٹ، سابق میئر شیخ ثروت اکرام، سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ، لیگی رہنما چوہدری تنویر، ناصر محمود کھوکھر، عامر اکرام بٹ، عذرا صابر خان ، چوہدری یوسف سندھو،کلیم احمد بھٹی ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔جبکہ ورکرز کنونشن میں مسلم لیگی عہدیداروں ، سابق بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن