• news

حافظ آباد:سمال انڈسٹرےز سٹےٹ کے قےام کےلئے سائٹ کا وزٹ


حافظ آباد(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد مےں سمال انڈسٹرےز اسٹےٹ کے قےام کے لئے مناسب جگہ کے انتخاب کے لئے گذشتہ روز رےجےنل ڈائرےکٹرگوجرانوالہ زاہد صفدر ملک نے دورہ کےا اور اسسٹنٹ کمشنر رب نواز کے ہمراہ سائٹ کا وزٹ کرکے مختلف امور کا جائزہ لےا۔ ےہاں ےہ امر قابل ذکرہے کہ چند ماہ قبل حافظ آباد مےں سمال انڈسٹرےز اسٹےٹ کے قےام کے لئے تےزی کے ساتھ کام جاری تھااور اس ضمن مےں کاروباری حضرات نے 555درخواستےں پانچ پانچ ہزار روپے فےس کے ساتھ جمع کروائےں اور اس مد مےں 37لاکھ روپے سے زائد جمع ہوئے اور ان درخواستوںکی روشنہ مےں سمال انڈسٹرےز مےں پلاٹس کے لئے مجموعی طور پر 5.741کےنال رقبہ کا تخمےنہ لگاےا گےا تھا لےکن سابقہ ڈپٹی کمشنر رانا سلےم احمد کے تبدےل ہوتے ہی ےہاں پر پنجاب سمال انڈسٹرےز اسٹےٹ کے قےام کا عمل تعطل کا شکا رہوگےا۔


 عوامی سماجی اور کاروباری حلقوںنے موجودہ ڈپٹی کمشنر توقےر الےاس چےمہ سے مطالبہ کےا ہے کہ حافظ آباد اسٹےٹ کے قےام کے لئے کام کو تےزکرکے اسے پاےہ تکمےل کوپہنچاےا جائے تاکہ ےہاں کے عوام کو بہتر روزگارکے مواقع مےسر آسکےں ۔

ای پیپر-دی نیشن