• news

 تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ترقی کی راہوں پر گامزن رہتا ہے:عمران شہزاد


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) وزیرآباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران شہزاد چیمہ نے مشیروزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری عرفان احسان اور مسلم لیگ ق کے رہنما اورمنڈی بہاوالدین سے امیدوار برائے ضلعی چیئرمین چوہدری واجد خان بھٹی کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کا راز بہترین تعلیم و تربیت‘ صحت عامہ کی سہولیات اور معاشرے کے مسائل حل کر نے میں پوشیدہ ہے ا س بات سے کسی کو انکار نہیں کہ تعلیم یافتہ اورصحت مند معاشرہ ہی ترقی کی راہوں پر گامزن رہتا ہے اسی لئے یہ کہنا درست ہوگا کہ آئندہ آنے والی نسلوں کو مضبوط بنانے اور مک وقوم کے استحکام کے پیش نظر تعلیم و صحت‘ میونسپل سروسز اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ وزیر آباد کی عوام کوان سے متعلقہ سہولیات باآسانی میسر آ سکیں۔


 یہاں یہ بات قابل تحسین ہے کہ حکومت پنجاب نے تعلیم‘ صحت‘ سڑکوں کی تعمیر و مرمت‘ صفائی ستھرائی‘ صاف پانی کی فراہمی‘ غربت و بے روزگاری کے خاتمہ اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی اقدامات کو اولین ترجیحات میں شامل رکھا ہے تاکہ پاکستان دن دگنی رات چگنی ترقی کر سکے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو کر ضلع وزیر آباد کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا تاکہ عوام کا معیار زندگی بلند ہو۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی عوامی تر جیحات کو مد نظر رکھتے وزیر آباد ضلع کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں جس پر ہم اور آباد کی عوام انکے بے حد مشکور ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن