• news

ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کا عزم کرنا ہوگا: شیری رحمان


اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے در پیش بحران سے نمٹنے کے لئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کا عزم کرنا ہو گا، کلائمیٹ فائنانس کے متعلق ٹائم لائنز مقرر کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شرم الشیخ میں کاپ-27  میں پاکستان پویلین میں 'دی لاسٹ اینڈ دی ڈیمیجڈ'  کے عنوان سے سیشن میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاپ-27  میں یقینی بنانا ہوگا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نقصانات کا ازالہ ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم عالمی پلیٹ فارم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ہر ملک کو ویٹو کا حق حاصل ہے، اب وقت آگیا ہے کہ دنیا اپنے عملی اقدامات کو یقینی بنائے۔
شیری رحمان

ای پیپر-دی نیشن