• news

زرمبادلہ کے ذخائر 956 ملین ڈالر کم ہوگئے: سٹیٹ بینک 


اسلام آباد  (اے پی پی)زرمبادلہ کے ذخائر 956 ملین ڈالر کمی کے بعد 13.72ارب ڈالرہوگئے۔ سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.95ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس  5.76ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا۔
 گزشتہ ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں956 ملین ڈالر کمی ہوئی ۔ 04 نومبر 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران، بیرونی قرضوں کی فراہمی کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 956 ملین امریکی ڈالر کم ہو کر 7.95 ارب  امریکی ڈالر رہ گئے۔ ہفتے کے دوران کئے گئے بڑے بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں میں گورنمنٹ آ ف پاکستان کیتجارتی قرضوں کی ادائیگی بھی شامل ہے۔ ان قرضوں کی ری فنانسنگ کا عمل جاری ہے جس سے آنے والے ہفتوں میں زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔
زرمبادلہ 

ای پیپر-دی نیشن