ڈاکوؤں، چوروں نے معذور خاتون سمیت متعدد شہریوں کو لوٹ لیا
لاہور (نامہ نگار)شہر بھر میںڈ اکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں گڑیا کے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے 5لاکھ، زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، اسلام پورہ میں ذکی اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 38ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ اقبال ٹاؤن کے علاقے میں معمر خاتون سیدہ نوید ویل چئیر پر اپنی بیٹی کے ہمراہ ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لئے جا رہی تھی کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ان سے پرس چھننے کے دوران دھکے مارے، جس سے دونوں ماں بیٹی زمین پر گر گئیں جبکہ ڈاکو پرس جھین کر فرار ہو گئے۔ پرس میں ایک لاکھ روپے نقدی اور ضروری کاغذات تھے۔ غالب مارکیٹ میں اسحاق سے اسلحہ کے زور پر ڈیڑھ لاکھ اور موبائل فون، جوہر ٹاؤن میں وحید سے 45ہزار اور موبائل فون، شہزاد اور اس کی بیوی سے دو موبائل فون، نواب ٹاؤن میں محسن سے 40ہزار اور موبائل فون، ستوکتلہ میںسیف اللہ سے 35ہزار اور موبائل فون، سندر میں شہباز سے 18ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ میں جبار سے 8ہزار روپے اور موبائل فون، نواں کوٹ میں ذیشان سے 75سو اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے شیراکوٹ کے علاقے میں نصیر کے گھر سے 4لاکھ زیورات اور دیگر سامان، شادباغ، مزنگ، ہنجروال اور لیاقت آباد کے علاقوں سے 4 کاریں، اسلام پورہ سے رکشہ جبکہ شیراکوٹ، نولکھا، مصطفی آباد، غالب مارکیٹ، گرین ٹاؤن، چوہنگ اور سبزہ زار کے علاقوں سے 7موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔
ڈاکے