• news

 تیل اور گیس کی تلاش کے 8نئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ



اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی حکومت نے تیل اور گیس کی تلاش کے 8نئے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے 8نئے لائسنس کے اجرا کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش کیلیے یہ تمام لائسنس بلوچستان کے لیے دیے جائیں گے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق بلوچستان میں ان لائسنسز کے اجرا کیلیے بولیاں 28اکتوبر کو کھولی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق تیل اور گیس تلاش کے نئے لائسنس کی کامیاب بولی دہندگان کو نومبر میں لائسنس جاری کیے جائیں گے۔
 لائسنس

ای پیپر-دی نیشن