• news

عمران کی نجی زندگی سے متعلق تحقیقات عوامی مفاد میں نہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ 


 اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ سے جاری فیصلہ میں عدالت  نے کہا ہے  عمران خان کی پرائیویٹ زندگی سے متعلق الزام پر نااہلی مانگی گئی، اس کیس میں ایک بچی کے بنیادی حقوق کا مسئلہ بھی جڑا ہے، عدالت کو اس کیس میں اختیار استعمال کرنے سے بچی کے حقوق متاثر ہونے کا خدشہ ہے، عمران خان 2018ء  میں پانچ حلقوں سے منتخب ہوئے تھے، ان کی نجی زندگی سے متعلق تحقیات عوامی مفاد میں نہیں۔ یاد رہے کہ شہری حافظ احتشام نے عمران خان کی نااہلی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور عمران خان کی نااہلی ٹیریان وائٹ کیس میں مانگی گئی تھی۔ عدالت نے 21جنوری 2019 کو عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کی تھی۔
 تفصیلی فیصلہ

ای پیپر-دی نیشن