سابق ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کو پروٹوکول دینے کا الزام‘ عدالت نے اینٹی کرپشن سے جواب طلب کر لیا
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو پروٹوکول دینے کے الزام پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر محمد بلال سرویا پر مقدمہ درج کرنے کے کیس میں اینٹی کرپشن سے بھی جواب طلب کر لیا ہے۔
عدالت نے کیس متعلقہ عدالت کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی ہے۔
دوست مزاری/ پروٹوکول