• news

تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں شرکاء کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کر گئی،آمد کا سلسلہ جاری


رائے ونڈ (این این آئی) رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں میںشرکاء کی تعداد 6لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ گوادر سے خصوصی قافلوں  اور غیر ملکی مہمانوں کی آمد بھی جاری ہے۔
 دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ کراچی سے کارکنان نے شرکت کی۔ 2لاکھ سے زائد افراد کراچی اور بلوچستان کے علاقوں سے شریک ہوئے۔ گوادر سے خصوصی قافلوں  اور غیر ملکی مہمانوں کی آمد بھی جاری ہے۔ اجتماع گاہ کی سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دئیے۔سلنڈر کی پابندی کی وجہ سے شرکاء کو کنٹین سے کھانا خریدنے میں دشواری کا سامنا ، اجتماع انتظامیہ کی جانب سے قائم کی گئی کنٹین پر سستے کھانوں کی فراہمی، چاول 40روپے، مرغی پلیٹ 50روپے، نہاری 60روپے، حلوہ 40روپے فی پلیٹ مقرر کی گئی۔ کنٹین پر کھانے کی خریداری کیلئے لمبی قطاریں لگی رہیں، پنڈال کے گردونواح میں ناقص مشروبات کی فروخت جاری رہی، لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکار اور مشینری صفائی ستھرائی میں مصروف نظر آئی۔ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے لیسکو ملازمین کیمپ میں موجود رہے، سیلولر کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے صارفین کو مشکلا ت کا سامنا رہا۔
اجتماع/ شرکاء

ای پیپر-دی نیشن