مریم نواز ویڈیو ایڈیٹ کیس، عدم پیروی پر درخواست خارج
لاہور (خبرنگار) ایڈیشنل سیشن جج رائے یاسین شاہین نے مریم نواز ویڈیو ایڈیٹ کیس کے معاملہ پر درخواست گزار کے پیش نہ ہونے، عدم پیروی کی صورت میں درخواست خارج کر دی۔
مریم نواز کی مہنگائی مارچ کی ویڈیو ایڈیٹ کرکے چلانے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے حتمی دلائل طلب کر رکھے تھے۔ عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے وکیل چودھری اسماعیل گجر نے درخواست دائر کی تھی جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر زلفی بخاری، حمائمہ ملک و دیگر کو فریق بنایا گیا۔ کہا گیا کہ مریم نوازکی مہنگائی مارچ کی ویڈیو کو ایڈیٹ کرکے چلایا گیا، ویڈیو سے مریم نواز کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ ملزمان کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔
درخواست خارج