ڈالر 23 پیسے، سونا 350 تولہ سستا، سٹاک مارکیٹ تیز
کراچی (کامرس رپورٹر+آئی این پی+ نیٹ نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 221 روپے 42 پیسے کا ہے۔ ڈالر گذشتہ روز 221 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر 23 پیسے سستا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 227 روپے 75 پیسے برقرار ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 53 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس ایک موقع پر 693 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 959 بھی ہوا لیکن کاروبار کا اختتام 635 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 901 پر کیا۔ 29 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 79 ارب روپے بڑھی ہے۔ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 ہزار 846 ارب روپے ہے۔
ڈالر سونا