• news

ریئر ایڈمرل راجہ رب نواز نے کمانڈر کوسٹ گارڈ کا منصب سنبھال لیا 


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) ریئر ایڈمرل راجہ رب نواز نے تبدیلی کمان کی ایک تقریب میں بطور کمانڈر کوسٹ منصب سنبھال لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں ریئر ایڈمرل جاوید اقبال نے نئے آنے والے کمانڈر کوسٹ کو کمان سونپی۔ کمانڈ سنبھالنے کے بعد ریئر ایڈمرل راجہ رب نواز پاکستان بحریہ کی تمام کوسٹل یونٹس کے کمانڈر ہیں۔ ریئر ایڈمرل راجہ رب نواز نے 1991 ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران وہ کمانڈ اور سٹاف کی متعدد تقرریوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کی اہم کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس ذوالفقار، کمانڈر پاکستان فلیٹ کے فلیٹ آپریشنز آفیسر، ڈائریکٹر آپریشنل ریسرچ، ڈائریکٹر نیول آپریشنز پلانز، اسسٹنٹ چیف آف نیول سٹاف (پلانز)، کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف سٹاف آفیسر، ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (ویلفیئر اینڈ ہائوسنگ) اور کمانڈر ویسٹ شامل ہیں۔ ریئر ایڈمرل راجہ رب نواز برطانیہ میں پاکستان کے ڈیفنس اینڈ نیول ایڈوائزر بھی رہے۔ قبل ازیں ریئر ایڈمرل ایڈمرل راجہ رب نواز پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے امریکہ سے سکیورٹی سٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کی۔ ایڈمرل  کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔ تبدیلی کمانڈ کی تقریب میں نئے کمانڈر کوسٹ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
کمانڈر کوسٹ 

ای پیپر-دی نیشن