• news

 سعودی ولی عہدکا آئل ریفائنری ، سرمایہ کاری اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں‘ طاہر اشرفی


اسلام آباد(نا مہ نگار)نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے سودی بینکاری نظام کے خاتمے کے لئے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ  علما و مشائخ اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے، سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان 21 نومبر کو پاکستان آئیں گے، سعودی حکومت بالخصوص سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے آئل ریفائنری اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان علما کونسل کے تحت اسلام آباد میں عالمی پیغام اسلام کانفرنس 16نومبر کو ہو گی، ارشد شریف کے قتل کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیے، اداروں پر الزام تراشی درست نہیں۔ جمعرات کو پریس کانفرنس میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سود لعنت ہے جس کو اللہ تعالی اور اللہ کے رسول ؐ کے ساتھ جنگ قرار دیا گیا ہے، پاکستان کے عوام  کا مطالبہ رہا ہے کہ سعودی نظام کا خاتمہ ہو، وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کے حوالے سے فیصلہ دیا لیکن سپریم کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی، گزشتہ رات پی ڈی ایم میں موجود جماعتوں کے تمام رہنمائوں کی مشاورت سے وزیراعظم شہباز شریف نے اس اپیل کو واپس لینے کی ہدایت کی، وزیر خزانہ اسحق ڈار نے گزشتہ رات قوم کو یہ خوشخبری سنائی کہ سودی نظام کے خاتمے کے لئے حکومت بھرپور اور سنجیدہ انداز سے اپنا کام کر رہی ہے اور اس حوالے سے دائر اپیلوں کو واپس لیا جا رہا ہے، اس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی قوم، علما ، مشائخ اور پاکستان علما  کونسل کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف، تمام حلیف جماعتوں اور وزیر خزانہ اسحق ڈار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمن نے اہم کردار ہے، مفتی تقی عثمانی اور دیگر اکابرین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 
طاہر اشرفی

ای پیپر-دی نیشن