• news

سکھ یاتریوں نے حسن ابدال میں مذہبی رسومات ادا کیں، گوردوارہ پنجہ صاحب حاضری 


حسن ابدال؍ لاہور (نامہ نگار+ خصوصی نامہ نگار) بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں نے گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقعہ پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے۔ یاتری آج 11 نومبر کو لاہور پہنچیں گے اور گورودوارہ ڈیرہ صاحب میں ایک روز قیام کے بعد 13- نومبر کو کرتارپور روانہ ہوں گے۔ گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں جاری سکھوں کی تین روزہ مذہبی تقریبات میں وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی سردار سلیم حیدر خان نے خصوصی طور پر شرکت کی اور گوردوارہ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک کے553ویں جنم دن کی مبارک باد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے بہت جلد آن لائن ویزہ سروس کی سہولت فراہم کر دی جائے گی۔ ا ن کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے سکھ یاتریوں پر ویزے کے حصول کے لیے کسی قسم کی پابندی نہیں ہے، وہ جب چاہیں پاکستان آسکتے ہیں۔
 اعلان


سکھ یاتری

ای پیپر-دی نیشن