محاصرے تلاشی کاروائیاں جاری مزید 9کشمیری گرفتار`
سری نگر(کے پی آئی‘ اے پی پی) بھارتی فورسز نے شمالی کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائی میں چھ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ بھارتی فوج نے نے کپواڑہ اور بارہمولہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران بلال احمد، واحد احمد، جاوید احمد، مشتاق احمد اور بشیر احمد کو گرفتار کر لیا ۔جبکہ جموں میں مزید تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ ٹینکر ڈرائیور یاسین‘ فرحان فاروق اور فاروق احمد کو جموں کے تریکوٹہ نگر تھانہ کی حدود میں نارروال علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے تمام کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ پولیس نے نوجوانوںکی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر مجاہدین کیلئے کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔ دوسری جانب بھارتی قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے لئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہنرمند محنت کشوں نے اپنے مطالبات کے حق میں جموں میں سپر ہائی وے کے دفتر کے قریب احتجاجی دھرنا دیا۔ سانپہ ضلع میں ٹریفک حادثے میں تین ہندو یاتری ہلاک جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔ ہندو یاتریوں کی ایک بس کی جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر نکہ چک علاقے میں دوسری مسافر بس سے ٹکرا گئی تھی۔ تین یاتریوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ 16 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
کشمیر