• news

کراچی والو ں کیلئے  بجلی .13 5روپے یونٹ سستی ‘ نوٹیفکیشن جار ی 

اسلام آباد(نا مہ نگار)نیپرا نے کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 5روپے 13پیسے کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے ستمبرکے ماہانہ  فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5روپے 13پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی ہے ،نوٹیفیکیشن کے الیکٹرک نے 4روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 25اکتوبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،اعلامیہ کے مطابق اس سے قبل اگست کا ایف سی اے صارفین سے 4روپے 89پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، ستمبرکا ایف سی اے اگست کی نسبت صارفین سے24پیسے کم چارج کیا جائے گا،اس کا اطلاق صرف 1ماہ کے لئے ہوگا،الائف لائن صارفین،300یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن