سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس میں 139 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 139 ارب روپے کے 5 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی دی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پانچوں ترقیاتی منبوبے ایکنک کو بھیجنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔ بلوچستان میں 38 ارب 28 کروڑ روپے کے ایمرجنسی فلڈ اسسٹنس پروجیکٹ‘ 48 ارب روپے کا سندھ فلڈ ایمرجنسی ری کنسٹرکشن پروجیکٹ‘ خیبر پی کے میں 15 ارب سے رانی پور تک این 5 کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے 36.211 ارب روپے کا منصوبہ منظور کر لیا گیا۔