ڈینگی تدارک کیلئے مؤثر اقدامات نہ ہونا مجرمانہ غفلت: حمزہ شہباز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) حمزہ شہباز شریف نے ڈینگی کے پھیلاؤ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں رواں برس تقریباً 16 ہزار سے زائد ڈینگی بخار کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ 25 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث ڈینگی کی ہلاکت خیزی بڑھنے کا امکان ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے حکومتی اقدامات ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے عوام کی جان خطرات سے دوچار ہے جبکہ ڈینگی کے تدارک کے لئے مؤثر اقدامات نہ ہونا مجرمانہ غفلت ہے۔ پنجاب حکومت عمران نیازی کی چاکری میں مشغول ہے۔ پنجاب میں انسداد ڈینگی مہم بیانات اور ٹی وی سکرینوں تک محدود ہے اور موجودہ حکومت کیسز پر قابو پانے کے لیے وسائل کا استعمال نہیں کر رہی۔