• news

ڈیلی میل ے حیلے بہانوں سے تاخیر کی  الزامات ثابت نہیں کر سکا ، مقدمہ جیت چکے : مریم اورنگزیب  

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیلی میل نے ڈیڑھ سال حیلے بہانوں سے کیس کو تاخیر کا شکار کیا، ہم اپنے کیس کو بیان کرنے کا مقدمہ (میننگ ہیئرنگ) جیت چکے ہیں، ان درخواستوں پر مقدمے کی لاگت ادا کی جا رہی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل کے شہباز شریف پر عائد کردہ الزامات کی سماعت کے لئے جج نے آئندہ ماہ 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے، ان الزامات پر تفصیلی جواب 13 دسمبر 2022  تک جمع کرانا ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے مقدمے میں مختصر جواب پہلے ہی جمع کرایا جا چکا ہے۔ ہتک عزت کے مقدمے کا ٹرائل دسمبر 2023 میں ہوگا۔ ڈیلی میل عدالت میں اپنے الزامات کو تاحال ثابت نہیں کرسکا، اب اسے قانون کا سامناکرنا پڑے گا۔ برطانوی عدالت میں شہباز شریف اور ڈیلی میل کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ مقدمے میں ڈیلی میل 9 بار عدالت سے تاریخ لے چکا ہے اور اب شہباز شریف کے وکلا نے عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگا تھا تاہم عدالت نے شہباز شریف کو مزید وقت دینے سے معذرت کر لی تھی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے شہباز شریف کیس میں اپنا جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن