• news

زرداری سے گورنر سندھ کی ملاقات‘ خیریت دریافت کی‘ سیاسی صورتحال پر گفتگو

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر کامران ٹیسوری نے پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ‘ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن