• news

’’ گلوبل ایجوکیشن مانیٹرنگ  رپورٹ 2022  ‘‘ لانچ کر دی گئی 


لاہور (سپیشل رپورٹر)ادارہ تعلیم آگہی اور یونیسکو کی جانب سے'' گلوبل ایجوکیشن مانیٹرنگ رپورٹ 2022  "  لانچ کر دی گئی ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ادارہ تعلیم آگہی نے کہا کہ پاکستان میں SDG 4کے اہداف حاصل کرنے کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے۔پاکستان میں ایک تہائی طلباء  پرائیویٹ فنڈسے چلنے والے سکولوں میں پڑھتے ہیں، 25فیصد طلباء  وطالبات گورنمنٹ اسکولوں سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ 8فیصد دینی مدارس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن کلثوم ثاقب نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی شراکت سے تعلیم کی  شرح میں مزید اضافہ کیاجا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن