• news

 سود کے خاتمے سے برکت  آئیگی: ہاشم علی شاہ زنجانی 


لاہور (نیوز رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا کہ سود کے خاتمے سے برکت آئیگی ،سودی معیشت نے ہمیں نقصان پہنچایا ہے ۔اللہ تبارک تعالیٰ اور رسول اللہ نے سود کو حرام قرار دیا ہے ۔سود کا لین دین رب کائنات سے جنگ کے مترادف ہے ۔ہماری فلاح اللہ تعالیٰ کے نظام پر عمل میں ہی ہے ۔اسلام نے مکمل معاشی نظام دیا ہے ۔ہمارا دین انسانیت کی خدمت اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کا حکم دیتا ہے ۔سرمایہ داری نظام وسائل پر چند افراد کے قبضے کا نام ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن