• news

عمران خان کا قاتلانہ حملہ میںبچ جانا ایک معجزا ہے: رائے ظریف


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)ہیلتھ کوآرڈی نیٹر ڈی ایچ کیوہسپتال رائے ظریف کھرل اور چودھری خرم ریاض کاہلوںایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کا آزادی مارچ کوئی سیاسی شو نہیں بلکہ یہ حقیقی معنوںمیںپاکستان کو غیر ملکی غلامی سے نجات دلانے اور ملک کو اپنے پائوںاور نظریہ پر کھڑا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے عمران خان کا قاتلانہ حملہ میںبچ جانا ایک معجزا ہے انکی نئی زندگی ،نئے پاکستان کے قیام کی بنیاد ثابت ہوگی حکمران اتحاد عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہوکر جس طرح کے فیصلے کررہا ہے وہ انکی گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا منہ بولتاثبوت ہے حملہ کے بعد آزادی مارچ کے آغاز میںعوام کاجم غفیر حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے جس سے ثابت ہوگیا ہے کہ اس وقت پوری قوم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن