قصور: دکانداروں کی من مانیاں‘ ریٹ لسٹیں غائب‘ انتظامیہ خاموش
قصور (نمائندہ نوائے وقت)قصورمیں گرانفروشی عروج پر‘ دکانداروں نے ریٹ لسٹیں غائب کر دیں۔ من مانے ریٹس لگانے لگے۔ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی مبینہ خانوشی‘ شہری بڑھتی ہوئی مصنوعی مہنگائی سے پریشان ہو گئے ۔ شہر بھر میں دودھ کا ریٹ 120 سے 140 روپے فی کلو وصول کیا جارہا ہے اور اسی طرح سے دہی کار یٹ بھی اپنی مرضی سے 150 سے 160 روپے فی کلو وصول کیا جارہا ہے اسی طرح مختلف دالوں کے ریٹس بھی بڑھا چڑھا کر وصول کیے جارہے ہیں چنے کی دال جو کہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق 220 روپے فی کلو ہے مگر شہر بھر میں 290 سے 300 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے برائلر گوشت کے ریٹس بھی 400 فی کلو تک وصول کیے جارہے ہیں شہریوں سلیم،رمیض،عثمان،رضوان و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ گرانفروش کے خلاف ٹھوس کارروائی کی ضرورت ہے جس سے اشیاء خوردونوش کے ریٹس پر قابو پا یا جاسکتا ہے۔