• news

کوٹ رادھا کشن:عرصہ دراز سے تحصیلدار کی تعیناتی نہ ہوسکی


کوٹ رادھاکشن(نمائندہ نوائے وقت )کوٹ رادھاکشن عرصہ دراز گزرنے کے باوجود کوئی تحصیلدار تعینات نہ ہوسکا محکمہ ریونیو کو لاکھوں روپے کا نقصان ،سائلین خوار، سرپرست اعلیٰ مرکزی تاجر اتحاد راؤ شمشاد احمد خاں افسران بالا سے باقاعدہ تحصیل کوٹ رادھاکشن میں تحصیلدارکی تعیناتی کامطالبہ، چند روز کیلئے تحصیلدار چونیاں کو اضافی چارج دیا گیا مگر وہ بھی ٹرانسفر کرواگئے جس کے باعث تحصیل کوٹرادہاکشن میں سینکڑوں رجسٹریاں پینڈنگ اور تمام محکمہ مال کے معاملات التوا کا شکار ہیں اور سائلین بے یارو مددگار اسسٹنٹ کمشنر آفس میں خوار ہوتے نظر آتے ہیں سرپرست اعلیٰ مرکزی تاجر اتحاد راؤ شمشاد احمد خاں اور صدر میاں اعظم راجو نے عوام کی مشکلات اور محکمہ ریونیو کو لاکھوں روپے کے نقصان کے باعث چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر قصور سے کسی نائب تحصیلدار کو اضافی چارج دینے یا باقاعدہ تحصیلدار کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن