شیخوپورہ بار کے امیدوار برائے صدر چوہدری عاصم حمید بھنگو ایڈووکیٹ کی حمایت کے اعلان
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے امیدوار برائے صدر چوہدری عاصم حمید بھنگو ایڈووکیٹ کی حمایت کے اعلان کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں معروف قانون دان محمد احمد خان ایڈووکیٹ نے ساتھی وکلاء کے ہمراہ بھرپور حمایت اور انتخابی مہم میں شانہ بشانہ شرکت کی یقین دھانی کرائی، اس موقع پر رائے شعیب کھرل ایڈووکیٹ،عادل خان ایڈووکیٹ،عثمان طور ایڈووکیٹ،یاسر علوی ایڈووکیٹ،احمد طارق ایڈووکیٹ ،محمد یاسر ایڈووکیٹ،ملک عثمان ایڈووکیٹ،محمد یاسر ایڈووکیٹ،فیصل عطا نیازی ایڈووکیٹ،احسان کاہلوں ایڈووکیٹ،مہران ظفر جگ ایڈووکیٹ،وسیم اشرف ایڈووکیٹ،اسامہ ایڈووکیٹ،محمد ارسلان ایڈووکیٹ و دیگر موجود تھے۔