• news

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کا اولین ایمانی فریضہ ہے: عزیز الرحمن ثانی 


لاہور( خصوصی نامہ نگار) عقیدہ ختم نبوت کی پاسبانی براہ راست مکین گنبد خضراء کی شفاعت کا سبب ہے ۔ان خیالات اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم  نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانامحمدحنیف کمبوہ، مولانا عبدالعزیز، مولانا سعید وقار، مولانا قاری محمدعابد حنیف، مولانا زبیر جمیل نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کاکام کرنا ہر مسلمان کا اولین ایمانی فریضہ ہے۔ زندگی کے آخری لمحات تک عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کا تحفظ کرتے رہینگے۔ تمام مکاتب فکر کے جید علماء کا قرآن وحدیث کی روشنی میں متفقہ فتویٰ ہے کہ قادیانیوں کیساتھ ہر قسم کا تعلق رکھنا سخت ممنوع اور حرام ہے۔ قادیانیوں کا مکمل بائیکاٹ ان کو توبہ کرانے میں بہت بڑا علاج اورانکی اصلاح اور ہدایت کاکامیاب ذریعہ ہے۔ کارکنان ختم نبوت کام میں تیزی لائیں اور قادیانیوں کی سازشوں سے با خبر رہنے کیلئے مرکز کیساتھ اپنا رابطہ مضبوط رکھیں۔ علماء نے کہا کہ ممبران قومی اسمبلی کا مطالبہ کہ نکاح فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کیا جائے یہ تمام اسلامیان پاکستان کے دلوں آواز ہے۔

 وفاقی حکومت بغیر کسی تاخیر کے نکاح فارم میں ختم نبوت کے حلف نامہ کو شامل کرنے کے لئے عملی قدم اٹھائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن