• news

این آر او ٹو کے تحت نواز شریف کو  سفارتی پاسپورٹ دیا گیا: اسلم اقبال 


لاہور(نیوزرپورٹر) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ این آر او 2 کے فیوض و برکات سے مفرور نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے جو آئین سے سنگین مذاق ہے۔امپورٹڈ حکومت نے ایسے مفرور شخص کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا جو پاکستان کا مجرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی جنگل کے قانون اور لاقانونیت کے خلاف عوام آج سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لٹیروں اور نا اہلوں کو ملک کی قسمت کے فیصلے کرنے کا حق نہیں دیا جا سکتا۔


 لانگ مارچ جوں جوں اسلام آباد کی جانب بڑھ رہا ہے، سازشیوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔حقیقی آزادی کا قافلہ منزل کی جانب رواں دواں ہے۔عوام فیصلہ کریں گے کہ کس نے ملک پر حکمرانی کرنی ہے اور کس نے جیل جانا ہے۔

 کابینہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ گجرات میں پولیس کے 4100 افسروں، اہلکاروں، سنائپرز کی تعیناتی کی گئی ہے جبکہ ٹریفک ڈیوٹی بھی لگا دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر راجہ بشارت نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت اشتعال انگیز تقاریر نہیں کرتی، ضرورت اس امر کی ہے کہ دیگر سیاسی جماوتوں کے لیڈر بھی اس سے اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران کوئی اور غیر ضروری سیاسی سرگرمی نہیں ہونی چاہیے۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ لانگ مارچ کے روٹ میں ایسی دکانیں بند کرا دی جائیں گی جہاں آتشگیر سامان موجود ہے۔ کمشنر فیصل آباد شاہد نیاز نے بھی کابینہ کمیٹی کو اپنی ڈویڑن میں سکیورٹی پلان کی تفصیل بتائی۔

ای پیپر-دی نیشن