صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی والدہ کی نماز جنازہ ادا
لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی والدہ کی نماز جنازہ ماڈل ٹاون میں ادا کر دی گئی صوبائی وزیر مراد راس کی والدہ شدید علیل تھیں ۔نماز جنازہ میں پی ٹی آئی سمیت محکمہ تعلیم سکولزکے اعلی افسران سمیت ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔نماز جنازہ اڑھائی بجے کوٹھا پنڈ فلیٹ کے سامنے بعد نماز جمعہ گراونڈ میں ادا کی گئی ۔