عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیتے رہینگے، عبدالرﺅف مکی
لاہو( خصوصی نامہ نگار) ا نٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے نائب امیر مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ کے استاذالحدیث مولاناعبد الرو¿ف مکی، مرکزی معاون امیر مرکزیہ مولانا ڈاکٹر قاری محمد سعید نے مرکز ختم نبوت دار الکفالہ راج گڑھ میں انوارختم نبوت ٹرسٹ“ کے اجلاس میں شرکت کی ۔جہاں مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل او ر انوارِ ختم نبوت ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا قاری محمد رفیق وجھوی نے ملک بھر میں سیلاب زدگان او ر نومسلم خاندانوں کی کفالت و امداد اوردیگر امور کے بارے آگاہ کیا ۔اس موقع پر مولاناعبد الرو¿ف مکی اورمولانا ڈاکٹر قاری محمد سعید نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ملک وبیرون ملک آئین و قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیتی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ لاکھوں سیلاب زدگان شدید مشکلات کا شکار ہماری امداد کے منتظر ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے سیلاب زدگان میں رضائیاں اوردیگر امدادی ساما ن بھی تقسیم کیا ۔