• news

 سودی نظام کا خاتمہ ،اسلامی نظام کا نفاذ حکومتی ذمہ داری ہے: ضیاء الدین انصاری 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)نومنتخب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت سود کے خاتمہ کیلئے بیانات نہیں عملی اقدامات کرے۔ سودی نظام کا خاتمہ اور اسلامی نظام کا نفاذ حکومت کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے۔قرآن کریم میں سودی نظام پر اصرار اللہ اور اسکے رسول کے ساتھ جنگ ہے۔ سودی نظام کے خاتمہ کے لیے حکومت کی سنجیدہ توجہ درکار ہے۔وفاقی وزیر خزانہ کی طرف سے حکومت کی جانب سے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ کے خلاف اپیلیں واپس لینے کے بیان کا خیر مقدم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ باتیں اور وعدے سے قوم کا اعتماد اٹھا چکا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے جمعیت اتحاد علماء لاہور کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ناظم جمعیت اتحاد العلماء لاہور قاری عطاءالرحمن، صدر جمعیت اتحاد علماءلاہورمولانا مختار احمد سواتی، عبدالرشید شگری، مولانا شیر عباس، مولانا عارف مستقیم، مولانا عبداللہ وارث، مولانا یحی فاروقی سمیت دیگر ذمہ داران و عہدیداران نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن