پنجاب حکومت اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہو چکی: سعدیہ تیمور
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اپنی رٹ قائم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔پنجاب حکومت کی ایماءپر چند شرپسندوں کو سڑکیں بلاک کرنے کی کھلی چھٹی دی گئی ہے۔پنجاب پولیس کو وزیراعلیٰ آفس سے دباﺅ ڈالا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی کے شرپسندوں کو گرفتار کرنے کی بجائے پروٹوکول دیں۔
عام شہری عمران خان کو بددعائیں دے رہے ہیں۔