بھارتی شائقین خریدے گئے ٹکٹ بیچنے لگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارتی شائقین آئی سی سی ٹی ٹونٹی مینز ورلڈ کپ کی فائنل کی ٹکٹ اپنی ٹیم کی مایوسی کن کارکردگی کے بعد بیچنے لگے ہیں۔ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بھارتی شائقین 295 ڈالر کا ٹکٹ 150ڈالر میں فروخت کررہے ہیں۔ایک مایوس بھارتی شائقین کو صرف 10 ڈالر میں اپنا ٹکٹ بیچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔