• news

حقیقی آزادی مارچ سے حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں: مسرت چیمہ 



لاہور (نیوز رپورٹر) حقیقی آزادی مارچ کے شاندار آغاز سے پی ڈی ایم حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ عوام نے خوف کے تمام بت توڑتے ہوئے ایک بار پھر مارچ میں بھرپور شرکت کی. ان لوگوں میں  عوامی طاقت کا مقابلہ کرنے کی جرآت نہیں ہے۔ ڈالروں  سے اقتدار خرید کر پی ڈی ایم نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ ان کے غیر جمہوری رویے اور عوام دشمن اقدامات کے خلاف ہر پاکستانی سڑکوں پر سراپا احتجاج ہے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے اصل ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ حملہ کے ذمہ داران کو عہدوں سے ہٹایا جائے تاکہ معلوم ہو سکے کہ ملک کے خلاف اتنی گھناؤنی سازش کیوں کی گئی۔  مسرت جمشید چیمہ کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب کے افسران کا اہم اجلاس بھی ہیڈ آفس میں  ہوا  ترجمان وزیر اعلیٰ و حکومت پنجاب نے کہا کہ صوبہ بھر میں افسران اور ادارے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے خصوصی ٹریننگ سیشنز کروائیں جائیں۔ صوبہ بھر میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے جلد ازالے کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ 
مسرت چیمہ 

ای پیپر-دی نیشن