سانحہ ماڈل ٹاؤن، جے آئی ٹی کیخلاف درخواست، چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بنچ 15 نومبر کو سماعت کرے گا
لاہور (سپیشل رپورٹر) سانحہ ماڈل ٹائون کی جے آئی ٹی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا سات رکنی فل بنچ 15 نومبر کو سماعت کرے گا۔ فل بنچ کی سربراہی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کریں گے۔ پولیس اہلکار رضوان قادر اور خرم رفیق نے درخواستوں میں سانحہ ماڈل ٹائون کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا ہے۔
ماڈل ٹاؤن