• news

وزیر آباد: ن لیگی رہنما امتیاز باگڑی  رہا‘ کارکنوں نے استقبال کیا


وزیر آباد (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما امتیاز اظہر باگڑی کو صدر پولیس نے رہا کر دیا۔ امتیاز باگڑی کو لانگ مارچ سے ایک روز قبل گرفتار کر لیا گیا تھا۔ لیگی رہنما نے3 نومبرکو اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔ پولیس کے مطابق نقص امن کے خدشہ کے پیش نظر انہیں حراست میں لیا گیا تھا۔ رہائی کے بعد امتیاز باگڑی کا مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں وکارکنان نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سابق ایم این اے جسٹس (ر) افتخار  چیمہ، صوبائی نائب صدر مستنصر گوندل، افتخار بٹ، خواجہ شعیب، ارسلان بلوچ، مختار احمد بگا، خواجہ روحیل، احمد یار وڑائچ، احمد حسن چیمہ، امتیاز چیمہ، شاہد نواز چٹھہ، عمران سنی کمبوہ، وحید زمان چیمہ سمیت کثیر مسلم لیگ (ن) اور یوتھ ونگ کے کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔
باگڑی/ رہا

ای پیپر-دی نیشن