• news

ترکیہ: گھر سے 5 افغان باشندوں کی تشدد زدہ نعشیں برآمد


انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) ترکیہ کے دارالحکومت میں 5 افغان باشندوں کی ایک ہفتے پرانی نعشیں ملی ہیں جنہیں مبینہ طور پر تیز دھار چاقو کے وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ایک گھر سے 5 افغانیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ لاشوں پر تیز دھار چاقو کے ضربوں کے گہرے زخم بھی موجود ہیں۔ مقتولین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتولین کے لواحقین نے پولیس میں ان پانچوں کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی تاہم مزید تفصیلات ان کے اہل خانہ کو بھی معلوم نہیں۔
ترکیہ/ قتل

ای پیپر-دی نیشن