• news

پیرس میں پادری پر نابالغ بچے  کیساتھ زیادتی پر فرد جرم عائد 


پیرس (نیٹ نیوز)  پیرس میں ایک پادری پر نابالغ بچے کے ساتھ زیادتی کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ ہرٹنی کے پروسیلیانڈ میں سینٹ لوئس میری کے چرچ میں مذہبی ذمہ داری انجام دینے والے پادری پر شبہ ہے اس نے 3 نومبر کو 15 سالہ لڑکے کو نشہ آور مشروب پلاکر پیرس کے ہوٹل میں زیادتی کی ۔
جبکہ اس سے پہلے وہ ڈیٹنگ کی درخواست پر ملا تھا۔ نابالغ لڑکے کی طبیعت خراب ہونے پر اس نے اپنے دوستوں کو فون کیا جنہوں نے ایمرجنسی  سروسز سے رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق 51 سالہ پادری نے پولیس کو بتایا کہ وہ نہیں جانتا  تھا کہ بچہ نابالغ ہے۔
پادری، فرد جرم

ای پیپر-دی نیشن