پاکستان ایران مشترکہ سرحدی کمیشن دو طرفہ تجارت کے فروغ پر متفق
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان ایران مشترکہ سرحدی کمیشن دوطرفہ تجارت کے فروغ پر متفق ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک نے اسلام آباد میں کمیشن کے 24ویں سالانہ اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ پاکستان ایران مشترکہ سرحدی کمیشن نے سرحد کی سکیورٹی، انسانی سمگلنگ، منشیات کی روک تھام اور سرحد کے دونوں اطراف امن و امان کے قیام کے بارے میں اہم فیصلے کئے۔ کمیشن نے تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے کاروباری افراد کو سہولتوں کی فراہمی، کھیلوں، ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل پر بھی اتفاق کیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیر عقیلی جبکہ ایرانی وفد کی قیادت سیستان بلوچستان کے گورنر برائے امن و امان اور عملدرآمد علی رضا رحمتی نے کی۔ دو روزہ سہ ماہی اجلاس میں مشترکہ سرحدی کمیشن کے وفود نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے کے لئے متعدد تجاویز پیش کیں۔
پاک ایران کمشن