• news

 وفاقی وزیر جاوید لطیف کی حفاظتی ضمانت میں توسیع


 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی۔
گذشتہ روز جاوید لطیف کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن عدالت میں پیش ہوئے اور اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے کی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایاکہ صوبہ پنجاب اور کے پی کے کی جانب سے تاحال رپورٹ پیش نہ ہو سکی، رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی حد تک میاں جاوید لطیف کے خلاف کوئی کیس درج نہیں،میاں جاوید لطیف ہے خلاف ایف آئی اے اور سائبر کرائم میں بھی کوئی کیس درج نہیں ہے، عدالت نے جاوید لطیف کی حفاظتی ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضع رہے کہ میاں جاوید لطیف نے لاہور اور پشاور میں درج مقدمات میں ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
ضمانت توسیع

ای پیپر-دی نیشن