• news

کامسیٹس یونیورسٹی کیو ایس ایشیائی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی میں 18ویں نمبر پر آگئی


اسلام آباد(نا مہ نگار)کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیو ایس ایشیائی یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق جنوبی ایشیا کی پہلی 18یونیورسٹیوں میں شامل ہو گئی ہے۔
 جبکہ ایشیائی یونیورسٹیوں میں کامسیٹس کا 150واں نمبر ہے۔ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ ایک ایسا نظام ہے جو کسی بھی یونیورسٹی کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرتا ہے جس میں یونیورسٹی کے معیار تعلیم، سہولیات، جامعیت اور دیگر ضروریات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد درجہ بندی کی جاتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد تبسم افضل، ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آبادنے اپنے پیغام میں اس سنگ میل کو حاصل کرنے میں فیکلٹی ممبران کی کاوشوں اور اہم کردار کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعی کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے لیے فخر کا لمحہ ہے کہ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز کی ایشیا رینکنگ 2023میں کامسیٹس کا 150واں نمبر ہے۔ یہ عظیم کامیابی فیکلٹی ممبران اور انتظامیہ کی کوششوں اور ثابت قدمی سے ممکن ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محققین کو اپنے تحقیقی منصوبوں کی تشکیل میںخاص طور پر پائیدار ترقی کے اہداف اور مقامی ترقی کی ترجیحات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
کامسیٹس یونیورسٹی

ای پیپر-دی نیشن