• news

سکھ یاتریوں کا  مخدوم پور میںگردوارہ کی عمارت کادورہ ، طلبہ کا استقبال


خانیوال (خبرنگار)بابا گور نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے انڈیا آسٹریلیا اور آئر لینڈ سے آئے سکھ یاتریوں کے وفد  نے خانیوال مخدوم پور میں قدیمی عمارت گورئمنٹ ہائر سیکنڈری سکول اور سکھوں کا سابقہ گردوارہ کا دورہ کیا۔۔ اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اور عمارت کے مختلف حصوں کی زیارت کی۔مخدوم پور میں سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے۔سکول انتظامیہ کے ساتھ طالب علموں نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا اور  سکھ یاتریوں کوگلدستے پیش کیے اور پھول نچھاور  کیے۔سکول انتظامیہ کی طرف سے پرنسپل نے سکھ یاتریوں کو ضیافت  بھی دی سکول کی مکمل عمارت کا معائنہ کروایا۔ سکھ یاتریوں نے گردوارہ کی دیکھ بھال اور تعلیمی درسگاہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ گردوارہ کا تقدس رکھنے پر ادارے کے تمام افراد اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا سکول انتظامیہ کی طرف سے سکھ یاتریوں  کیلئے دورے کے اختتام پر ڈی ایس پی صدر سرکل خانیوال  نے سکھ یاتریوں کو مخدومپور کے قدیمی کھدر کا تحفہ پیش  کیا۔سکھ یاتریوں نے سکول انتظامیہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے انتظامات پر ضلعی انتظامیہ پولیس اور سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا اور سکول کی تزئن آرائش کیلئے سکول انتظامیہ کو نقد کیش بھی مہیا کی۔
سکھ یاتری

ای پیپر-دی نیشن