گورنر پنجاب نے دو بلوں کی منظوری دے دی‘ ایک واپس بھیج دیا
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے عوامی مفاد میں دو بلوں کی منظوری دے دی۔ گورنر پنجاب نے پنجاب احساس پروگرام بل 2022ء اور پنجاب انڈسٹریز (کنٹرول آن ایسٹیبلشمنٹ اینڈ اینلارجمنٹ) (امینڈمنٹ) بل 2022ء کی منظوری دے دی۔گورنر پنجاب نے خواتین کے خلاف تشدد سے تحفظ کا (ترمیمی) بل 2022ء بہتری کی تجاویز کے ساتھ پنجاب اسمبلی کو واپس بھیج دیا۔گورنر پنجاب نے بل میں تشدد کی تعریف وسیع کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ موجودہ بل میں یہ تعریف محدود تھی۔ اْنہوں نے کہا کہ تشدد کی تعریف وسیع کرنے سے خواتین کو تشدد کے خلاف بہتر طور پر انصاف دیا جا سکتا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ گورنر سیکرٹریٹ میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے بل ایک طے کردہ طریقہ کار کے مطابق ایک پراپر چینل اختیار کیے بغیر براہ راست بھیجے جا رہے ہیں۔ گورنر/ بل